کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے تحت شہر میں پانی کی فراہمی کا نظام جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم اور بڑے ترقیاتی اقدام کا آغاز ہوگیا۔ ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق سندھ حکومت اور عالمی بینک کے تعاون سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی مرکزی لائن نمبر 5 کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے (انٹرکنکشن) کا باقاعدہ کام ہفتہ25 اپریل دوپہر ایک بجے سے شروع کردیا گیا ہے۔