کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات میں 3افرادبحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق قائدآباد تھانے کی حدود لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی عمر 18 برس کے قریب ہے تاہم شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔پورٹ قاسم میسکو گودام کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔