کراچی(اسٹاف رپورٹر) میری پہچان پاکستان کے سربراہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور کشمیری عوام کے جذبات سے جڑا ہوا ہے۔ اس کے پرامن حل کے لیے قومی اتحاد، مؤثر سفارت کاری اور سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، وہ دبئی میں اپنی قیام گاہ پر کشمیری وفد سے بات چیت کررہے تھے جس میں فرزانہ خان، غزالہ خان اور داؤد کے علاوہ دیگر شامل تھے،فرزانہ خان نے ڈاکٹر عشرت العباد خان کو کشمیر پر مبنی ایک کتاب بھی پیش کی، ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ایران اور امریکا درمیان کشیدگی کو دور کرنے کے لئے اس کی کوشش قابل ستائش ہے۔