کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے صارفین کی سہولت کے پیش نظر ماہ اپریل کے پانی و سیوریج کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق تمام صارفین کے لیے نئی مقررہ تاریخ 28 اپریل 2026 ءمقرر کی گئی ہے، اس فیصلے کا مقصد صارفین کو ادائیگی کے لیے مزید وقت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بناء دشواری اپنے واجبات جمع کرا سکیں۔