• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے اپنی مزید وسیع اراضی 10 سے 21 برس کی لیز اور کرائے پر دے گا

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلویز انتظامیہ نے اپنی مزید وسیع اراضی کو 10سے 21 برس کی لیز کے ساتھ ماہانہ کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 17پراپرٹیز آئل مارکیٹنگ کمپنیز یا ان کے مجاز اسٹاکسٹ کو دی جائیں گی۔ یہ پراپرٹیز راولپنڈی ڈویژن میں 8، دو لاہور ڈویژن میں، چھ ملتان ڈویژن میں اور ایک کراچی ڈویژن میں موجود ہیں۔ پراپرٹیز کی ون ٹائم نان ریفنڈیبل کمٹمنٹ فیس 21ملین سے 81ملین مقرر کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ کمٹمنٹ فیس 81ملین روپے کراچی کے ڈرگ روڈ اسٹیشن کی ہے۔ سالانہ کرائے کی مد دو ملین سے 33ملین روپے مقرر کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید