• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا اتحادی افغانوں کو شہریت دینے سے انکار، طالبان کی واپسی کی دعوت

کابل (اے ایف پی) طالبان حکومت نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ وہ افغان شہری جو امریکی افواج کے ساتھ تعاون کے باعث ممکنہ انتقامی کارروائیوں کے خوف سے قطر منتقل ہو گئے تھے، اب ’’مکمل اعتماد‘‘ کیساتھ وطن واپس آ سکتے ہیں۔یہ افغان جو امریکی ویزوں کے انتظار میں تھے انہیں ٹرمپ انتظامیہ نے کانگو منتقل ہونے کی پیشکش کی تھی۔ طالبان وزارتِ خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں موجود ایسے افغان شہری، جو امریکی ویزوں کے منتظر تھے، انہیں افغانستان واپسی یا کسی تیسرے ملک میں آبادکاری کے درمیان انتخاب کرنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “افغانستان تمام افغانوں کا مشترکہ وطن ہے اور اس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، وہ اطمینان اور سکون کے ساتھ واپس آ سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید