کراچی (نیوز ڈیسک) چوہوں نے رشوت کی رقم کھا لی، بھارتی سپریم کورٹ نے خاتون افسر کو ریلیف دیدیا۔ عدالت نےسزا عارضی معطل کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت کے طور پر رکھی گئی کرنسی کا اس طرح ضائع ہونا نظام میں سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے ۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کی ایک سرکاری افسرہ کو اس وقت بڑا قانونی ریلیف ملا جب سپریم کورٹ میں یہ انکشاف ہوا کہ رشوت کے مقدمے میں بطور ثبوت ضبط کی گئی رقم چوہے کھا گئے تھے۔ عدالت عظمیٰ نے سرکاری مؤقف پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت کے طور پر رکھی گئی کرنسی کا اس طرح ضائع ہونا نظام میں سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔