کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نےپاکستان سپر لیگ گیارہ کے فائنل میں تماشائیوں کو قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔اتوارتین مئی کے فائنل میچ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کی پالیسی پاکستان کرکٹ بورڈ اعلان کرے گا۔پی ایس ایل کے 44میں سے43میچ تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔ہفتے کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنائی کہ میں نے وزیراعظم شہبازشریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔وزیر اعظم بھی چاہتے تھے کہ تماشائیوںکو اجازت ملنی چاہئے، فرنچائز مالکان کی درخواست پروزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل میں تماشائیوں کواسٹیڈیم آنےکی اجازت دے دی ہے۔