• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے 26 ارب ڈالرز کے بجٹ سے عمر رسیدگی کیخلاف ویکسین کی تیاری شروع کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک) روس عمر رسیدگی پر قابو پانے کیلئے ایک انقلابی دوا (اینٹی ایجنگ ویکسین) تیار کر رہا ہے۔ یہ ایک جینیاتی تھراپی پر مبنی دوا ہے جس کا مقصد جسم میں عمر سے متعلق تبدیلیوں سے جڑے ایک ریسیپٹر کو بلاک کر کے خلیاتی سطح پر بڑھاپے کو سست کرنا ہے۔ اس حوالے سے روس کے نائب وزیر برائے سائنس و اعلیٰ تعلیم ڈینس سیکیرنسکی نے کہا کہ یہ تجرباتی علاج RAGE ریسیپٹر کو ہدف بنائے گا، جو ان کے مطابق فعال ہونے پر خلیاتی عمر رسیدگی کو متحرک کرتا ہے۔ سیکیرنسکی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، RAGE جین ایک ایسا ریسیپٹر ہے جس کی فعالیت خلیے کے بڑھاپے کا آغاز کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید