کراچی( افضل ندیم ڈوگر)ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 95پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں اندرون ملک کی 23پروازیں بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی 72پروازوں میں امارات کے ایئرپورٹس کی 34 شامل ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے 15 لاہور 21 اسلام اباد 16 ملتان 7 سیالکوٹ 5 پشاور کی 8 پرواز منسوخ کی گئیں۔