دالبندین( نامہ نگار)پاک ایران شاہراہ این چالیس ضلع چاغی کے علاقے یک مچ میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب ریسٹ ہاؤس اور پولیس تھانے پر حملہ کیا اور آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں ریسٹ ہاؤس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ تھانے کو جزوی نقصان پہنچا۔حملہ آوروں کی تلاش کا آغاز تفصیلات کے مطابق آگ لگنے سے ریسٹ ہاؤس کے اندر موجود تمام سامان تباہ ہو گیا، جبکہ پولیس تھانے کا ریکارڈ بھی جل گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔