• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر صادق عمرانی کے بنگلے کےساتھ لگے ٹرانسفارمر کو بم سے اڑا دیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار) ڈیرہ مراد جمالی میں دو نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مغیری محلہ کے قریب صوبائی وزیر آبپاشی کے بنگلے کے ساتھ ٹرانسفارمر بر بم پھینک دیا جس کے پھٹنے سے ٹرانسفارمر بھی پھٹ گیا اور دھماکے سے بنگلے کے دروازے کھڑکیاں ٹوٹ گئے جبکہ قریب پرچون کی دکان کو بھی نقصان پہنچا۔دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید