کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ ایرانی جوہری ذخیر ے کا خاتمہ چاہتے ہیں، تاہم یہ مسئلہ خود ان کا پیدا کردہ ہے، 2018میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما دور کے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کو نکال لیا تھا ۔اس کے بعد تہران نے یورینیم افزودگی تیز کردی، اور صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی،اب اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری ذخیرے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو وہی مسئلہ ہے جس کی بنیاد رکھنے میں خود ان کا کردار بھی رہا ہے۔ 2018 میں انہوں نے اوباما دور کے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کو نکال لیا تھا اور اسے بدترین معاہدہ قرار دیا تھا۔