اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) پاکستان سے سعودی عرب حج پروازوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ، حج آپریشن کے پہلے سات روز کے دوران مجموعی طور پر 59پروازوں کے ذریعے 15ہزار 26 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتہ کے روز بھی مزید 8 پروازوں کے ذریعے 22 سو پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ گئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عازمین کی خدمت اور رہنمائی کے لیے اب تک مذہبی امور کے 80، حج میڈیکل مشن کے 50 اور 134 دیگر سول ملازمین بطور خدام الحجاج سعودی عرب پہنچ کر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔