• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ میں پولیس وین اور ایمبولینس پر فائرنگ، 9 افراد زخمی

پشاور(اے پی پی)باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے رشکئی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس گاڑی اور ایمبولینس پر فائرنگ کے نتیجے میں5پولیس اہلکاروں سمیت9افراد زخمی ہوگئے۔ رشکئی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کر دی ،5اہلکار نشانہ بن گئے، زخمیوں کومنتقل کرنے والی ایمبولینس کوبھی گولیاں مار دی گئیں،ترجمان باجوڑ پولیس کے مطابق تحصیل خار کے علاقے رشکئی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید