راولپنڈی ( نیو زرپورٹر) دارالعلوم تعلیم القران راجہ بازار راولپنڈی کے لیگل ایڈوائزر قاضی حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ نے جانشینِ شیخ القرآن، فرزندِ غلام اللہ خان، حضرت مولانا اشرف علی رحمہ اللہ کے وصال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ اکابرین کے امین، مسلکِ حق کے سچے ترجمان اور ملتِ اسلامیہ کا قیمتی سرمایہ تھے۔