• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منور سلطانہ نے پی ایچ ڈی لاء کی ڈگری حاصل کرلی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان میں قانون کی تعلیم کے معتبر ادارہ، شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، منور سلطانہ کو قانون کے شعبے میں ڈاکٹر آف فلاسفی(پی ایچ ڈی )لاء کی ڈگری تفویض کر دی ہے، ڈگری کے مطابق منور سلطانہ نے فیکلٹی آف لا ء کے تحت اپنی تمام تعلیمی شرائط، تحقیقی مقالہ اور امتحانی مراحل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے، ان کی اس غیر معمولی تعلیمی کامیابی پر انہیں تمام متعلقہ حقوق، مراعات اور اعزازات کے ساتھ اس ڈگری کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید