راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) شہری پر تشدد کرکے اسے برہنہ کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا،واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ بنی پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا،متن مقدمہ کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چھ سات افراد مل کر ایک شخص کو جو فاترالعقل معلوم ہوتا ہے ،زبردستی حبس بے جامیں رکھ کراسے تشدد کانشانہ بنارہے تھے اور گالی گلوچ کررہے تھے ،ملزمان بعدازاں مذکورہ شخص کے کپڑے اتار کر اسے برہنہ کرکے شاہراہ عام پر لے آئے ۔