• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کے اعزاز میں لندن میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے استقبالیہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ، قیصر احمد شیخ کے اعزاز میں لندن میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، پیشہ ور افراد اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ یہ تقریب اوورسیز پاکستانیوں کی وطن کے ساتھ مضبوط وابستگی اور پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کے عزم کی عکاس تھی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی معیشت کو عالمی سطح پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری آسانیوں میں بہتری اور بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید