• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں،عبداللہ گل

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ گل نے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے رات کی تاریکی میں قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرایا ہے، جو پہلے ہی معاشی بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں،انہوں نے ایک بیان میں کہاہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔
اسلام آباد سے مزید