راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کے دوران 31مشکوک افراد اور 10 موٹر سائیکلوں کوتھانوں میں منتقل کیا، وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہےسرچ آپریشن کے دوران 674 افراد،259 گھرانوں، 31ہوٹلوں،26دکانیں،260موٹر سا ئیکلو ں اور96گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے31مشکوک افراد اور10موٹر سائیکلوں مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا گیا۔