• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائمز تھم نہ سکے، گلشن اقبال میں دودھ کی دکان میں ڈکیتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمزکی وارداتیں تھم نہ سکیں ، مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک 4A قائد اعظم کالونی ہوٹل کے قریب دودھ کی دکان میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو 6لاکھ47ہزار روپے اور 2موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے دوران ایک ملزم دکان کے باہر کھڑا رہا جبکہ 3ملزمان نے دکان میں داخل ہوکر لوٹ مار کی، تینوں ملزمان اسلحہ بردار تھے جنہوں نے ہیلمٹ اور رومال سے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،علاوہ ازیںعزیز آباد تھانے کی حدود حسین آباد کی گلی میں کھڑے 5نوجوانوں کو مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیاواردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2ملزمان گلی میں کھڑے نوجوانوں کے قریب آکررکتے ہیں ،موٹر سائیکل چلانے والے نے ہیلمٹ اوردوسرے نے کیپ پہن رکھی تھی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دونوجوانوں نے نظربچا کراپنا موبائل فون زمین پر پھینک دیاملزمان نے اسلحہ کے زور پر نوجوانوں سے موبائل فون اورنقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے ، واردات کے دوران گلی میں چہل پہل بھی دیکھی جاسکتی ہے،ڈاکوؤں کے جاتے ہی دو نوجوانوں نے اپنے موبائل فون زمین سے اٹھا لیے دریں اثنا سمن آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 19 النور سوسائٹی میں گھر کے باہرسے شہری کی الیکٹرک موٹرسائیکل چوری کرلی گئی،20 اپریل کوالیکٹرک موٹر سائیکل چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزم الیکٹرک موٹرسائیکل کو اسٹارٹ کرنے مین ناکام ہونے پر پیدل لیکرفرارہوگیا،فوٹیج میں ایک ملزم کا چہرہ واضح ہے جسے آسانی سے شناخت کیا جا سکتاہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید