کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی علاقہ تھانہ کی حدود کورنگی شریف آباد ،مہران ٹاؤن سیکٹر 6D میں گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 18سالہ صنم زوجہ الفقار جاں بحق ہوگئی ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق مقتولہ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ شوہر سے ناراض ہوکر میکے آئی تھی جہاں اتوار کو شوہر نے آکر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔