• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن کی غفلت، نیپا کے مقام پر لائن پھٹنے سے پانی ضائع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر کارپوریشن کی جانب سے سنگین غفلت اور لاپروائی،نیپاکے مقام پر لائن پھٹنے سے پانی ضائع ہو کر قریبی نالوں، سیوریج لائنوں اور عارضی گڑھوں میں جا رہا ہے،صاف پانی مسلسل سڑک پر بہہ رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ متاثرہ لائن کی مرمت کرنے کے بجائےخصوصاً اس علاقے میں جہاں متعدد مین لائنیں گزرتی ہیں عملہ ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ طریقہ اختیار کیے ہوئے ہے، کھدائی کے بعد انہوں نے 12 انچ قطر کے سوراخ دار پائپ نصب کر دیئے ہیں تاکہ صاف پانی کا رخ موڑا جا سکے جو سراسر وسائل کا ضیاع ہےایک ایسے وقت میں جب شہری شدید پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، شہریوں نے چیئرمین واٹرکارپوریشن میئر کراچی اور وزریر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری توجہ دیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید