کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال بلاک 13E گوہرٹاورز رہائشی اپارٹمنٹ میں اتوار کی صبح کے الیکٹرک کی وردی میں ملبوس ملزمان کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن سے بجلی کی تاریں اوردیگرقیمتی سامان چوری کرکے فرارہوگئے،ملزمان منی ٹرک اورگاڑی میں واردات کے لیے پہنچے تھے،علاقہ مکینوں کے مطابق 6 ملزمان کمپنی کا یونیفارم، سیفٹی ہیلمنٹ اورجیکٹس پہن کرواردات کیلئے آئے تھے، ملزمان نے رہائشی عمارت کے چوکیدار اوراس کے بیٹے کورسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، پولیس کے مطابق واردات اتوارکی صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان کی گئی اطلاع رہائشی اپارٹمنٹ کی یونین کے صدر شرافت علی کی جانب سے دی گئی، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ واردات میں استعمال کیا جانے والا ٹرک ڈیفنس تھانے کی حدود سے چوری کیا گیا تھا،علاقہ مکینوں کی جانب دوران واردات 15 پولیس کو اطلاع کردی جاتی تو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جاتا ۔