• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیل جالبی کی علمی خدمات یاد رکھی جائیں گی، برسی پر تقریب سے مقررین کا خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمیل جالبی کی علمی، ادبی خدمات تاریخ کے روشن باب کے طور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، ان خیالات کا اظہار سابق شیخ الجامعہ ڈاکٹر جمیل جالبی کی ساتویں برسی کے موقع پر ڈاکٹر جمیل جالبی فاونڈیشن کے زیراہتمام تعزیتی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مقررین نے اپنی تقاریر میں کیا،مقررین نے اپنی تقاریر میں ڈاکٹر جمیل جالبی کی شخصیت اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا، صدر تقریب، ڈاکٹر ظفر سعید سیفی نے ڈاکٹر جمیل جالبی کی فکری آگہی اور مستقبل بینی کا خصوصی ذکر کیا، پروفیسر سحر انصاری، ڈاکٹر خاور جمیل معین الدین عقیل ڈاکٹر اقبال محسن، ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر اور قابل جعفری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید