کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس سے مبینہ مقابلوں کے دوران 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ، تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کی حدود ڈاکخانہ پل پر شہری سے لوٹ مار کر نے والے ملزمان نے پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، شناخت کا عمل جاری ہے، ندی کنارے چونا ڈپو کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ، ساتھی فرار ہوگیا، ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول، موبائل فون، والٹ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا صدیق آباد قبرستان لیاری ندی کے قریب پولیس اور مبینہ اسٹریٹ کرمنلز و منشیات فروشوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے آئس سمیت منشیات، ایک پستول بمعہ زندہ راؤنڈ، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ، ملزمان کی شناخت اشراف اللہ اور راز محمد کے نام سے ہوئی ہے، علاوہ ازیں رینجرز نے ناظم آباد مجاہد کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث3 ملزمان سرغنہ محمد جنید، محمد شہاب اور وقاص احمد عرف گھونگر کو گرفتارکرکے 30 بور پستول ،موموبائل فونز اورنقدی برآمد کرلی گئی ۔