• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کیلئے عذاب بن چکا، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ریڈ لائن پروجیکٹ کے مقام کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی روڈ فوری طور پر قابلِ استعمال بنایا جائے،ریڈ لائن منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے، یہ منصوبہ شہریوں کیلئے عذاب بن چکا ہے ،شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان اور سہولتیں فراہم اورمنصوبے کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں،پیپلزپارٹی بی آرٹی ریڈ لائن ودیگر منصوبوں کے پیچھے چھپ کر اپنی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے، جبکہ K-4سمیت دیگر منصوبے بھی تاخیر اور بدعنوانی کا شکار ہیں ، 503 ملین ڈالر (تقریباً 79 ارب روپے) لاگت کاریڈ لائن منصوبہ اب کئی گنا مہنگا ہوچکا ہے، مگر اس کے باوجود پیش رفت انتہائی سست ہے۔ چار سال گزرنے کے باوجود صرف 23 فیصد کام مکمل ہوا اور اب کنٹریکٹ کی منسوخی اور عدالتی معاملات نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی ہے،وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ریڈ لائن منصوبے کی نئی لاگت، تکمیل کی حتمی تاریخ اور تاخیر کی وجوہات سے عوام کو آگاہ کریں،جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ہم عدالتوں سے رجوع بھی کریں گے، سڑکوں پر احتجاج بھی کریں گے اور ہر فورم پر کراچی کے عوام کی آواز بلند کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید