ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نامعلوم افراد سلیم کے گھر سے آٹھ لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں عمران کا موبائل جبکہ سعدیہ کا پرس چوری ہوگیا جس میں نقدی و موبائل فون موجود تھا، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں تاجدین اور خالد کا موبائل چوری ہوگیا، تھانہ چہلیک کے علاقہ میں شیراز کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ قطب پور کے علاقہ میں اشفاق کے گھر سے نامعلوم افراد سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں اسلام اور خالد کے موٹر سائیکل چوری ہوگئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میںمسلح افراد نے صدام سے موبائل اور نقدی چھین لی، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں مسلح افراد نے شاہد سے نقدی اورموٹر سائیکل چھین لی، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ میں امجد کا بکرا چوری ہوگیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں جاوید کا موبائل چوری ہوگیا جبکہ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں وقاص کے گھر سے یو پی ایس اور بیٹریاں چوری ہوگئیں۔