• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کا سلطانہ شاہین سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا استحکام اولین ترجیح ہے تاکہ عام غریب شہری خوشحال ہو، سیاسی و عسکری قیادت کےقیام امن کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے ان کے بھائی مرحوم تنویر لنگاہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر کیا، اس موقع پر انہوں نے سلطانہ شاہین کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی جبکہ اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید، سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں شہزاد مقبول بھٹہ،سعد کانجو، منیر لنگاہ عبدالرحمن فری، حبیب سنگھیڑا،اختر رسول فریدی، یاسر تنویر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید