ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کے علاقہ پل چھٹہ میں زمین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران پانچ افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو کے مطابق بستی بازدار والا میں زمین میں راستے کے معاملے پر ایک ہی خاندان کےافراد میں جھگڑا ہوا اور فریقین کے پانچ افراد زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو ٹیم نے شہباز شریف ہسپتال منتقل کردیا۔