ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما وحلقہ این اے 148 سے امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ حکومت خود فریبی میں اس قدر آگے بڑھ چکی ہے کہ اسے عوام کی مشکلات سنائی نہیں دے رہیں، انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 27 روپے اضافہ کیا گیا، جسکے نتیجے میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہو گیا ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک طرف ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے‘ انکے مطابق ایک حالیہ سروے کے مطابق مہنگائی کی شرح 13.4فیصد سے تجاوز کر چکی ہے جس کا سب سے زیادہ بوجھ متوسط طبقے پر پڑ رہا ہے۔