• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ایس امتحانات کا جائزہ لینے کیلئے ممبر پی پی ایس سی کا امتحانی مراکز کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب کے سب سے بڑے امتحان پراونشل مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) کے امتحانات کا جائزہ لینے کیلئے ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن حبیب الرحمٰن گیلانی نے ملتان کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کی نگرانی کی،دورے کے دوران ممبر پی پی ایس سی نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موبائل فون سگنل جیمرز کی فعالیت کو چیک کیا تاکہ امتحان کا عمل شفاف اور میرٹ کے مطابق یقینی بنایا جاسکے، اس کے علاوہ انہوں نے امیدواروں کے لیے پینے کے صاف پانی کی دستیابی، بیٹھنے کے انتظامات اور مجموعی سہولیات کا بھی معائنہ کیا،ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن کا کہنا تھا کہ امتحانات کےمیں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کا نظام نافذ ہے۔
ملتان سے مزید