کہروڑپکا(نامہ نگار) سول ڈیفنس کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائی،48ہزار لیٹر کیمیکل سے بھرا ٹینکر قبضے میں لے لیا، مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار، تفصیل کے مطابق سول ڈیفنس لودھراں نے کارروائی کرتے ہوئے دنیا پور روڈ پر موجود پیٹرول پمپ کے سامنے سے پیٹرول میں ملاوٹ کرنیوالے کیمیکل 48ہزار لیٹر سے بھرا ٹینکر قابو میں کر لیا اور ڈرائیور تنویر کو موقع پر گرفتار کر کے تھانہ صدر کے حوالے کر دیا گیا، تھانہ صدر نے استغاثہ پر مقدمہ درج کر کے ملوث افراد کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اس دوران علاقے کے چند نام نہاد اثر افراد بھی ٹینکر کو چھڑانے کیلئے رات بھر متحرک رہے تاہم سول ڈیفنس اور پولیس نے قانون کی عملداری کو ترجیح دی۔