• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیسلے پاکستان‘ سال کے پہلے 3ماہ میں خالص فروخت بڑھ کر 54ارب روپے ہو گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیسلے پاکستان کی 31 مارچ 2026ء کو ختم ہونے والی تین ماہ کی مدت کے لیے خالص فروخت 54 ارب پاکستانی روپے رہی جو 7.2 فیصد کی صحت مند نمو کو ظاہر کرتی ہے، فروخت کی یہ کارکردگی برانڈز پر تیز رفتار سرمایہ کاری اور رمضان و عید کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہدفی تجارتی حکمت عملی کے باعث ممکن ہوئی،آمدنی میں بہتری، بالواسطہ اخراجات پر سخت کنٹرول اور ویلیو چین کی بہتری کے اقدامات کے نتیجے میں مجموعی اور آپریٹنگ منافع کے مارجنز میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 8.8 فیصد اور 7.1 فیصد بہتری آئی۔
ملتان سے مزید