• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اسلامیہ کے زیر اہتمام معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ریلی کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ اسلامیہ کے زیر اہتمام معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر خانیوال روڈ پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت جامعہ کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کی، ریلی میں شہریوں نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں شرکت کی،  شرکا نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے، انہوں نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ آباد کے نعرے لگائے اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملتان سے مزید