• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد عباس چاون کی زیر قیادت لائسنسداران کے وفدکی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کے چیف آفیسر محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ لائسنس داروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ماہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ماتمی جلوس روٹس پر پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس نظام کی درستگی کیلئے جلوس روٹس کا سروے شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کام کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم لائسنس داران کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون کی قیادت میں ملتان و گرد و نواح کے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں کے وفد سے اپنے دفتر میونسپل کارپوریشن ملتان میں کی گئی ملاقات میں کیا۔
ملتان سے مزید