ملتان(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انیلہ محمود نے کہا ہے کہ موجودہ فرسودہ نظام میں تبدیلی کے بغیر عوام کو حقیقی حقوق نہیں مل سکتے،چہرے بدلنے سے مسائل حل نہیں ہونگے‘ نظام کی اصلاح ناگزیر ہے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں منعقدہ خواتین کے جلسہ عام ’’ہر دل تک قرآن‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نائب ناظمہ صوبہ نگران ممبرسازی مہم ثمینہ روحی، نائب ناظمہ صوبہ شازیہ شیر افضل، ناظمہ ضلع ملتان مم رضیہ عابد، نائب ناظمہ ضلع ملتان ارم امین اور دیگر ذمہ دران سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ڈاکٹر انیلہ محمود نے کہا کہ آج عام آدمی مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولتوںکی کمی سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔