ملتان ( سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے کے گھر میں آتشزدگی، کار سمیت لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر، تفصیلات کے مطابق خیر پور بھٹہ قاسم بیلہ میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ کے گھر آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو اپنی لپیٹ میں لیکر خاکستر کر دیا، آگ کی اطلاع پر ریسکیو فائر فائٹر اور پولیس نے بروقت جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے مزید پھیلنے سے بچاتے ہوئے قابو پالیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق آگ سولر پلیٹ انورٹر کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس میں نیا اور پرانا فرنیچر سمیت گیراج میں کھڑی کار جل گئی،آگ پر مکمل کنٹرول کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، تاہم نقصان کا تخمینہ لاکھوں روپے کا لگایا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔