ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی اور گرین یوتھ موومنٹ کلب کے اشتراک سے طلبہ میں ماحولیاتی شعور اور درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،مقررین نے ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور زمین کے تحفظ پر تفصیلی گفتگو کی،اس موقع پر محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے ماحولیات کے تحفظ سے متعلق آگہی فراہم کی، بعد ازاں طلبہ کے لیے ایک معلوماتی مقابلہ منعقد کیا گیا، تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔