• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر احمد علی ملک کی ریگولر اسسٹنٹ پروفیسر پلاسٹک تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے ڈاکٹر احمد علی ملک کی ریگولر اسسٹنٹ پروفیسر پلاسٹک تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،جس کے بعد وہ گریڈ 18 میں پروموٹ ہو گئے ہیں۔ڈاکٹر احمد علی ملک کو یہ ترقی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ ملتان پروفیسر ڈاکٹر اعجاز سمیت دیگر کثیر ڈاکٹروں کی تعداد ن ڈاکٹر احمد علی ملک کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ملتان سے مزید