خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)خیرپورکے برادی جتوئی کے علاقے میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے 4مخالفین کی گندم کی کھلیانوں میں آگ لگاکر 20 لاکھ روپے کی مالیت کی گندم جلاکر نقصا ن کیا متاثر آبادگاروں کا احتجاج نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ تفصیلات کےمطابق خیرپور کے کچے کے برادی جتوئی کے علاقے میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے4مخالف آبادگاروں کی گندم کی کھلیانوں میں آگ لگادی جس کےنتیجے میں لاکھوں روپے کی گندم جل کر خاکستر ہوگئی ملزمان نے پرانی دشمنی پر جن آبادگاروں کی گندم کی کھلیانیں جلاکر نقصان کیا ہے ان میں یار محمد موھل،محب موھل،امداد موھل اورتگیل موھل شامل ہیں متاثر گندم کے آبادگاروں کے مطابق ملزمان نے ذاتی دشمنی میں ا ن پر گند م کے ڈیرے جلاکر20لاکھ روپے سے زائد رقم کی گندم جلائی دریں اثناء متاثرین نے علاقے کے امن پسند افراد کے ساتھ احتجاج کیااور نقصان کاازالہ کرنے کامطالبہ کیا۔