کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں منگھوپیر ٹاؤن یوسی دومیں پختون برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سید معین الدین، ممبر منظور بروہی، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر غلام نبی، لطیف مغل، انچارج اقلیتی امور منگھوپیر جونسن، جوائنٹ انچارج اندریاس، یوسی آرگنائزر فیصل اور رکن صوبائی اسمبلی سندھ نصیر احمد سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ لالہ مجیب محسود نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ خالد مقبول نے کہا کہ مختلف برادریوں کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت پر اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے متحدہ کی جدوجہد کو پذیرائی مل رہی ہے۔