• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: اسلحہ لائسنس کے اجراء میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

جیکب آباد (نامہ نگار خاوند بخش بھٹی) جیکب آباد: اسلحہ لائسنس کے اجراء میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، ہزاروں لائسنس جاری ہونے کا دعویٰ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں اسلحہ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے سنگین بے ضابطگیوں اور اقربا پروری کا انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں ذرائع کے مطابق دو ہزار سے زائد اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہریوں کی جانب سے لائسنس فیس میں مبینہ اضافی وصولیوں کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے مقررہ فیس 5ہزار روپے ہے، تاہم درخواست گزاروں سے 12ہزار روپے تک وصول کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سفارشی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ عام شہریوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔مزید برآں، لائسنس کے اجراء کے لیے درکار دستاویزات میں بھی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، جہاں مبینہ طور پر فرضی بجلی کے بل شامل کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی جیکب آباد سے اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کے شواہد ملے ہیں، جو قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید