• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل سوار اسپیڈ بریکر سے گر کر، راہگیر گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایل تیموریہ تھانے کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار 22سالہ محمد ولید ولد محمد یاسین اسپیڈ بریکر پر توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گر کر جاں بحق ہوگیا، فریئر ہال کے قریب اتوار کی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا 65سالہ راہگیر جناح اسپتال میں دوران علاج چل بسا ، پولیس کے مطابق متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ، لاش سردخانے منتقل کر دی ، منگھوپیر روڈ پر تیز رفتار منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار اسکول کے 2طالب علم 15 سالہ احمد زیب ولد فخر حسین اور 16سالہ باسط ولد گل وہاب زخمی ہوگئے ، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں،ٹرک سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا بتایا جاتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید