کراچی (.اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی کے ترجمان اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے حالیہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کی تنقید حقائق کے منافی اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے واضح طور پر شہر کی بہتری کی جانب پیش رفت کا ثبوت ہیں تاہم اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی ناکامی چھپانے کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی کراچی کی ترقی کی ضامن ہے اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں شہر کا نقشہ تبدیل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، اگر شہر میں جاری منصوبوں کو شفاف نہ ماننے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے تو یہ محض سیاسی بیان بازی ہے ۔