• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈ ڈونرز گروپ آف سوسائٹیز کا چیل چوک پر بلڈ کیمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) بلڈ ڈورنز گروپ آف سوسائٹیز اور ینگ کچھی مسلم میانہ جماعت کی جانب سے لیاری کے چیل چوک پر بلڈ ڈونر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ینگ کچھی مسلم میانہ جماعت سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے خون کے عطیات دیئے۔ نوجوان ڈونرز کی بڑی تعداد میں شرکت ۔ محمدی بلڈ بینکMBB نے خون کے عطیات جمع کئے۔ اس موقع پر بلڈ ڈونرز گروپ آف سوسائٹیز کے چیئرمین فرحان میمن اور کوآرڈینیٹر بلڈ بینکس عمران گل و دیگر ذمہ داران نے نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں بلڈ ڈونیشن مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے صحت مند نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی جانیں بچانے کیلئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید