• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سالڈ ویسٹ، 12 سالہ کارکردگی کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے، سیف الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد حزب اختلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ اور جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن چیرمینوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ کی کار کرد گی کو انتہائی بد ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارہ کی نا اہلی و ناقص کارکردگی نے پورے کراچی کو ایک بڑی کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا ہے بورڈ کی 12 سالہ کار کردگی کا فرانزک آڈٹ کر ایا جائے،ٹاؤن چیئر مینوں نے حکومت سندھ کی جانب سے43ارب روپے سالانہ کے بھاری بجٹ کی فراہمی کے باوجود صفائی اور کچرا اُٹھانے کے نظام کی ناکامی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ نہ گھروں سے کچرا اُٹھایا جار ہاہے اور نہ ہی گلی محلوں اور سڑکوں کی با قاعد ہ صفائی کا انتظام موجود ہے،نالے بھی کچروں سے بھر گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید