کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سچل تھانے کی حدود جوہر کمپلیکس کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ راشد ولد محمد بشیر جاں بحق ہو گیا ، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،ایس ایچ او امین کھوسہ کے مطابق ابتدائی طور پر واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ،انہوں نے بتایا کہ مقتول کے بھائی نے کسی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے گھر والے خوش نہیں تھے، دریں اثنا نصرت بھٹو کالونی میں واقع گھر سے شادی شدہ خاتون کی گولی لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، شناخت 21 سالہ حنا زوجہ اویس کے نام سے ہوئی ،ایس ایچ او راؤ سرفراز کے مطابق متوفیہ کے گھر والوں نے بتایا ہے کہ وہ کچھ دنوں سے ذہنی طور پر پریشان تھی اور خود کو گولی مار کر مبینہ خودکشی کی ہے۔