• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل عرصے سے غیر فعال پارہ چنار ایئر پورٹ دوبارہ فعال

کراچی /اسلام آباد ( افضل ندیم ڈوگر/طاہر خلیل ) خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں طویل عرصے سے غیر فعال پارہ چنار ایئر پورٹ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا۔معاشی سرگرمیوں ، علاقائی رابطوں میں بہتری آئیگی ،ذرائع کے مطابق پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی کاوشوں سے یہ ایئر پورٹ فعال ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ایوی ایشن نے 26 اپریل کو رن وے کی فعالیت اور آپریشنل تیاریاں جانچنے کے لیے آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز کیے۔پی اے اے کی پارا چنار ایئر پورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں ذرائع کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 6 کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز مکمل کیے۔حکام کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کی جانب سے پارہ چنار ایئرپورٹ پر آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ آرمی ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 6 کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز مکمل کیے۔ ائیر پورٹ رن ویز کو پیشہ ورانہ معیار اور اعلیٰ سیفٹی اسٹینڈرڈز کے مطابق قرار دیا گیا،۔

اہم خبریں سے مزید